جئے شنکرکا کواڈ میٹنگ کیلئے دورۂ آسٹریلیا

   

نئی دہلی: وزیرخارجہ ایس جئے شنکر ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا (کواڈ) کے وزرائے خارجہ کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کے لئے جمعرات کو آسٹریلیا اور فلپائن کے دورے پرجا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر جئے شنکر آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پاینے کی دعوت پر 10سے 13 فروری تک ملبورن میں رہیں گے جہاں وہ 11 فروری کو کواڈ وزارتی سطح کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ اس میٹنگ میں علاقائی اسٹریٹجک مسائل پر گفت وشنید ہوگی، جو ایک آزاد کھلے اورجامع انڈو پیسیفک خطے کے مشترکہ ویژن کی بنیاد پر مبنی ہو گی ۔ اس میٹنگ میں کووڈ وبا، سپلائی چین، اہم ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، انفراسٹرکچر وغیرہ کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔