جئے پال ریڈی کو ڈاکٹر پرنیکا ریڈی کا خراج

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ ۔ 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد نکلس روڈ پر واقع سپورتی استھل جئے پال ریڈی میموریل کے قریب سابقہ مرکزی وزیر و بہترین پارلیمنٹرین آنجہانی ایس جئے پال ریڈی کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے بھی شرکت کی اور اس تقریب میں شریک ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، جوپلی کرشنا راؤ اور تملاناگیشور راؤ سے ملاقات کرکے نارائن پیٹ ترقی کے لئے فنڈز اجرائی کے لئے نمائندگی کی۔ اس موقع پر آنجہانی ایس جئے پال ریڈی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔