٭ حالانکہ کانگریس حکومت کے دفعہ 370 کی تنسیخ کے فیصلہ کی مخالفت کررہی ہے۔پارٹی کے رکن اسمبلی آدتی سنگھ نے پیر کے دن اس فیصلہ کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا ۔ ہم متحد ہوں تو جئے ہند دفعہ 370 قبل ازیں انہوں نے کانگریس سے وابستہ رہنے کا اپنی ٹوئیٹر تحریر میں عہد کیا تھا ۔ انہوں نے تحریر کیا میں ایک ہندوستانی ہوں ۔ سینئر کانگریس قائد جناردھن ریڈی نے بھی دفعہ 370 کی تنسیخ کا خیرمقدم کیا ہے۔