جائیدادوں کی قرقی روکنے وجئے مالیا سپریم کورٹ سے رجوع

,

   

نئی دہلی ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے مفرور تاجر وجئے مالیا نے ان کی اوران کے رشتہ داروں کی ملکیت والی جائیدادوں کو قرق کرنے کا عمل روک دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے ۔ وجئے مالیا نے کہا کہ صرف وہ جائیدادیں کنگ فشر ایرلائینز سے مربوط ہیں ۔ انہیں مبینہ بے قاعدگیوں کی وجہ سے قرقی کی سامنا ہے ۔ اس معاملہ کی سماعت سپریم کورٹ کے سامنے /29 جولائی کو مقرر کی گئی ہے ۔