جائیداد کی خاطر ماں اور بیٹے کا قتل ، تین افراد گرفتار

   

نظام آباد : پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ موڑتاڑ پولیس اسٹیشن کے حدود میں جائیداد کے خاطر ماں اور بیٹے کا قتل کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ، پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ راج شیکھر متوطن سبھاش نگر کالونی نوی پیٹ ، ناگالکشمی سبھاش نوی پیٹ ، سائی بابا جانکم پیٹ ایڑپلی منڈل کے تین افراد کو آج صبح نوی پیٹ میں گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ راج شیکھر کے والد کا ماہ جنوری میں انتقال ہوا تھا اور جائیداد کی دیکھ بھال کررہا تھا اور جائیداد پر سے جو آمدنی حاصل ہورہی تھی اس کے بھائی کی بیوہ اور دیگر کو نہیں دے رہا تھا جبکہ یہ جائیداد اس کے بھائی کی تھی ۔ راج شیکھر نے اپنے مرحوم بھائی کے نام پر موجودہ پلاٹ جو گنگاستھان میں تھی 66لاکھ روپئے پر فروخت کردیا اور اس کی بھاوج لتا کو قرض ادا کیا گیا کہہ کر بتایا ۔روپیوں کے خاطر جھگڑا ہونے پر راج شیکھر نے لکشمی کی مدد سے لتا جو محوخواب تھی یکم ؍ اگست کے روز رات دیر گئے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لتاکے بازو محوخواب میں موجودہ اس کا چھوٹا لڑکا ہرش وردھن کا بھی گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور نعشوں کو کار میں لے جاکر نذرآتش کردیا ۔ اس قتل کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اے سی پی آرمور پربھاکر رائو کی قیاد ت میں سرکل انسپکٹر بھیمگل وینکٹیشورلو اور ان کے عملے نے کیس کی تحقیق کرتے ہوئے ان تینوں افراد کو پوچھ تاچھ کرنے پر قتل کا انکشاف کیا اور تینوں کو گرفتارکرتے ہوئے ریمانڈ کردیا ۔