جادھو پوریونیورسٹی انتخابات :اے بی وی پی یونین بھی شامل

   

کولکتہ۔ 19فروری (سیاست ڈاٹ کام)جادھو پور یونیورسٹی کی 65سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد طلبا یونین کے تمام عہدوں پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہے ۔ آر ایس ایس کی طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشدکی شناخت دائیں بازوں کی طلبا تنظیم کے طور پر ہوتی ہے ۔حال ہی میں جادو پور یونیورسٹی میں گورنر جگدیپ دھنکر اور مرکزی وزیربابل سپریو کو لے کر کافی ہنگامہ آرائی ہوچکی ہے ۔جادھو پور میں اے بی وی پی کے صدرسومن داس نے کہا کہ جادھو پور یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ اے بی وی پی کے امیدوار انتخاب لڑرہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے تمام 9امیدواروں کو کامیابی ملے گی ۔انتخاب کے نتائج کا اعلان کل20فروری کو کیا جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم جادھو پور کے کلچر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔