تہران۔/5 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے آسٹریلیا کے جوڑے کو رہا کردیا ہے۔ ان کے خلاف جاسوسی کے تمام الزامات کو خارج کردینے کے زائد از تین ماہ بعد ان رہا کیا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ یہ دونوں جاسوسی کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ میرسے پینے نے کہا کہ برطانوی نژاد آسٹریلیائی شہری جولیاکنگ اور ان کے آسٹریلیائی بوائے فرینڈ مارک فرکن کو تہران میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ دونوں اجازت کے بغیر ڈرون اڑا رہے تھے۔ ایک اور برطانوی نژاد آسٹریلیائی شہری گلبرڈ تہران میں ہنوز زیر حراست ہے۔
