جاسوسی کے بارے میں وزیراعظم جواب دیں : کانگریس

   

ناگپور ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج یہ کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کو سیاسی قائدین، جرنلسٹوں اور جہدکاروں کے ملک بھر میں موبائیل فونس کی مبینہ ہیکنگ کے تعلق سے جواب فراہم کرنا چاہئے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ان شخصیتوں میں سے ہیں جنہیں واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں مطلع کیا گیا کہ ان کے فونس جاسوسی کرنے والے سافٹ ویر کی جانب سے ہیک کئے جاچکے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان پون کھیراسیڈ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کے پاس جاسوسی کے بارے میں کوئی جواب نہیں ہے۔ واٹس ایپ نے امریکی عدالت میں اپنے حلفیہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او نے ہندوستانیوں کے بشمول کئی لوگوں کے فونس ہیک کئے ہیں۔