’جاسوسی‘ کے خلاف پی آئی ایل پر مرکز کو عدالتی نوٹس

   

نئی دہلی۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز کو اس اعلامیہ کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی پر نوٹس جاری کی ہے، جس نے 10 سنٹرل ایجنسیوں کو کوئی بھی کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کرنے، اس کی نگرانی کرنے اور اس کا مواد حاصل کرنے مجاز گردانا ہے۔ عدالت نے اندرون چھ ہفتے جواب مانگا ہے۔ حکومت کے اعلامیہ مورخہ 20 ڈسمبر کو چیلنج کرنے والی پی آئی ایل چیف جسٹس رنجن گوگوئی زیر قیادت بنچ کے اجلاس پر پیش کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق 10 مرکزی تحقیقاتی اور جاسوسی والے اداروں کو وزارت داخلہ کی طرف سے یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ انفرمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت کمپیوٹر تک رسائی اور اس کا جائزہ حسب ضرورت لے سکتے ہیں۔