جاسینڈا انڈریم۔ اکلینڈ میں دہشت گرد حملہ 7ہوئے زخمی۔

,

   

اکلینڈ۔ نیوز لینڈ کی وزیر اعظم جاسینڈا انڈریم نے ہفتہ کے روز کہاکہ اکلینڈ شہر میں دہشت گرد حملہ ہوا ہے جس میں 7لوگ زخمی ہوئے ان میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعہ کے روز اکلینڈ کی ایک سوپر مارکٹ میں چاقوسے ایک شخص نے حملہ کیا ہے جس کوانڈریم نے دہشت گردانہ عمل قراردیاہے۔

ٹی وی این زیڈ نیوز ادارے کی جانب سے نشر کردہ ایک پریس کانفرنس میں انڈریم نے کہاکہ ”ہم اس بات سے واقف ہیں کہ کل جملہ سات لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے پانچ اسپتال میں ہیں‘ تی کی حالت تشویش ناک ہے“۔

حملہ آور کو اسی مقام پر گولی مارکر ہلاک کردیاگیاہے۔ سال2011میں یہ جنگلی حملہ آور سری لنکا سے نیوز ی لینڈ آیاتھااور اپنے انتہا پسندانہ خیالات کی وجہہ سے پولیس کے لئے دلچسپی کا باعث ایک فرد تھا۔