جالندھر۔ایک 15سالہ کسم کماری پر موٹر سیکل سوار دو چوروں نے حملہ کردیا اور اس کا موبائیل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اور اس کو تیز دھار ہتھیار سے زخمی بھی کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ان میں سے ایک کو پکڑ کر گاڑی سے نیچے گرانے کا اس لڑکی نے حوصلہ دیکھایا ہے۔ تھوڑی دیر بعد اطراف واکناف کے کچھ لوگ وہاں پر اکٹھا ہوتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں۔
اور پھر ملزم اویناش کمار(22) کو حراست میں لے لیاجاتا ہے۔
![YouTube video](https://i.ytimg.com/vi/TzdUfJKh9gE/hqdefault.jpg)
مجرم کے حملے میں زخمی ہونے کے باوجود مذکورہ 15سالہ لڑکی کسم کماری اس وقت تک ہاتھ ائے چور کو نہیں چھوڑا جب تک آس پاس سے لوگ اکٹھا نہیں ہوئے تھے۔
یہ حولناک واقعہ دین دیال اپادھیائے نگر میں پیش آیا اور وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید بھی ہوا ہے۔
کماری نے پولیس کو یہ بتایا کہ وہ اپنے ٹیوشن سے واپس ہورہی تھی جس وقت دو موٹر سیکل سواروں نے اس کا موبائیل فون چھیننے کی کوشش کی تھی۔
کماری کو اپنا فون واپس مل گیا۔ اس کم عمر لڑکی کو اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔