جالور : راجستھان کے جالور میں ایک بس کے بجلی کے تاروں کی زد میں آنے سے آگ لگ گئی جس میں چھ لوگوں کی موت جبکہ متعدد جھلس گئے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ جالور ضلع میں جین مندر کے درشن کے بعد واپس آرہے تھے کہ سنیچر کی رات راستہ بھٹک جانے کے سبب جالور سے سات کلومیٹر دور مہیش پورہ گاؤں پہنچ گئے جہاں بس گاؤں سے گزر رہے بجلی کے گیارہ کے وی لائن کے تاروں کی زد میں آگئی اور کرنٹ پھیلنے سے بس میں آگ لگ گئی۔حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر اور تین خواتین سمیت چار عقیدت مند کی جھلس کر موت ہوگئی جبکہ دیگر جھلسے لوگوں کوجالور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کچھ لوگون کی حالت سنگین ہونے کے سبب انہیں جودھپور بھیج دیا گیا۔