حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو نے آج رحمت بیگ ایم ایل سی ، گوشہ محل بی آر ایس قائد ایم آنند کمار گوڑ اور گوشہ محل بی آر ایس انچارج نند کشور ویاس بلال کے ہمراہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے جامباغ ڈیویژن میں بستی دواخانے کا افتتاح کیا جو سبحان پورہ کمیونٹی ہال میں قائم کیا گیا ۔ اس پروگرام میں بی آر ایس قائدین و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ آنند کمار گوڑ نے سبحان پورہ کے لوگوں کی ایک دیرینہ خواہش کو پورا کیا ۔ اس کے اعتراف میں وزیر موصوف نے اس بستی دواخانے میں ایک بلاک کا آنند کمار گوڑ کے ساتھ آغاز کیا ۔ آر وی مہندر ، سابق کارپوریٹرس مکیش سنگھ ، پرمیشوری سنگھ ، اے پرشوتم ، گڈم سرینواس یادو ، آشیش یادو ، شانتی دیوی ، انیتا ، سیلم سرسوتی ، پریا گپتا ، کرانتی انا ، ونود یادو ، اشوک ، سائی ، دشرتھ ، اوما ، سریش ، مدیراج ، محمد احمد ، محمد سلیم ، محمد غوث ، شیخ جہانگیر ، محمد آصف ، محمد محبوب ، اکبر علی شریف ، سید یوسف ، محمد یعقوب ، سید عزیز اور دوسروں نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔۔