جامعتہ المومنات کے جلسہ تقسیم اسناد ملتوی

   

خواتین کانفرنس آن لائن، منعقد کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی مجوزہ آن لائن دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس 8 ، 9 جنوری کو صبح 8-30 تا 3-30 بجے دوپہر مقرر ہے ۔ کانفرنس کے موقع پر جامعتہ المومنات کے 256 فارغات حفظ القرآن ، مولویات ، عالمات ، فاضلات ، مفتیات ، الدکتورات کو اسناد و خلعتیں ، سالنامہ المومنات کی رسم اجراء کو حکومت کی جانب سے تحدیدات لگائے جانے کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے ۔ متعاقب ان پروگرامس کی تاریخ و مقام کا اعلان کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس آن لائن کانفرنس کا مرکزی موضوع ’ عورت اسلامی معاشرہ میں ‘ ہے جس کے تحت 40 عناوین شامل ہیں ۔ جس پر علماء ، مفتیان ، دانشوران ملت مرد و خواتین کے آن لائن خطابات ہوں گے ۔ اور حضور ﷺ کی سنتوش کو پیش کیا جائے گا ۔ کانفرنس کا افتتاح الحاج محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ کے بدست ہوگا جب کہ سرپرستی حضرت سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضی پاشاہ کریں گے ۔ خطبہ استقبالیہ مولوی وحید احمد ایڈوکے ، خیر مقدمی کلمات مفتی حافط محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعتہ المومنات ادا کریں گے ۔ اس کانفرنس کو حافظ محمد مظفر حسین خاں بندہ نوازی ، مولانا محمد سراج الرحمن فاروقی نقشبندی ، مفتیہ شکیلہ کوثر ( کشمیر ) ، مفتیہ محمدی نوری صبا ( کرناٹک ) ، مفتیہ فرحت جابر (مہاراشٹرا ) ، مفتیہ عظمیٰ سلطانہ ( یو پی ) ، مفتیہ نازیہ عزیز ( آندھرا پردیش ) ، مفتیہ سمیرہ خاتون ( کرناٹک ) ، مفتیہ غوثیہ شاہد ( عادل آباد ) ، قاریہ ام سلمی خانم ( آسام ) ، عالمہ واجدہ خاتون ( پنجاب ) ، مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین ، مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ نسرین سلطانہ ، مفتیہ عائشہ سمیہ مخاطب کریں گے ۔۔