نئی دہلی۔ ملک میں تیزی کے ساتھ کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر مذکورہ شاہی امام برائے جامعہ مسجد نئی دہلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی اور ”شب برات“ کے موقع پر گھر کے اندر ہی رہ کر عبادتوں‘ پوجا پاٹ کا اہتمام کریں۔
شب برائے28-29مارچ کی درمیان شب میں منائی جارہی ہے۔ شب برات کے موقع پر کئی مسلمان عبادتیں کرتے ہیں دو یوم کے روزہ بھی رہتے ہیں۔
شاہی امام جامعہ مسجد احمد بخاری نے ایک ویڈیو میں کہاکہ”شب برائے 28مارچ کو اور اگلے دن ہولی ہے۔ تیزی کے ساتھ کویڈ19کی وباء ملک میں زور پکڑرہی ہے۔ دہلی اور ملک کے کئی مقامات پر حکومت نے کویڈ19گائیڈلائنس جاری کئے ہیں“۔
بخاری نے کہاکہ ”میں تمام لوگوں سے اپیل کرتاہوں کہ سڑکوں پر جمع ہونے سے گریز کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر نافد کئے گئے ہیں او ر’شب برات‘ کا موقع بھی ہے۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے علاقے کی مساجد او رگھر وں میں ہی عبادتوں کا اہتمام کریں“۔
پچھلے سال بھی شاہی امام نے اس وقت اس طرح کی اپیل کی تھی جب کرونا وائرس ہندوستان میں عروج پر تھا۔
لوگ کویڈ19کی وباء کے خوف میں گھروں میں ہی عبادت کرنے پر مجبور تھے۔
دنیا بھرمیں کافی اہم مانے جانے والی رات”شب برات“ کا مسلمان اہتمام کرتے ہیں۔
اسلامی کیلنڈر کی مناسبت سے ماہ شعبان کی 14-15کے درمیانی شب کو مسلمان ”شب برات“ کا اہتمام کرتے ہیں