جامعہ ملیہ۔ کارگذار وی سی کی حیثیت سے اقبال حسین کانام کیونکہ نجمہ اختر ہورہی ہے ریٹائرڈ

,

   

ٹیچرس اور غیر تدرسی عملے کی جانب سے پروفیسر اختر کی شاندار ودائی تقریب عمل میں ائی
نئی دہلی۔ اپنی معیاد کی تکمیل کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ(جے ایم ائی) وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے پرووائس چانسلر پروفیسر اقبال حسین کواپنی ذمہ داریوں حوالی کردی ہیں۔

یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کے تقرر تک بطور وائس چانسلر اقبال حسین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ٹیچرس اور غیر تدرسی عملے کی جانب سے پروفیسر اختر کی شاندار ودائی تقریب عمل میں ائی۔ پروفیسر اقبال حسین نے سبکدوش ہونے والے وئس چانسلر کے یونیورسٹی کے لئے تعلیمی اور انتظامیہ کاموں کی بھرپور ستائش کی۔

پروفیس نجمہ اختر کی قیادت میں یونیورسٹی کی نئی اونچائیوں پر رسائی کو بھی انہوں نے اجاگر کیاجس کا عکس این اے اے سی اور این ائی آر ایف کے مظاہرہ میں دیکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے اشارہ دیااین اے اے سی کے اے +++ کے ساتھ این ائی آر ایف2003میں ملک میں مذکورہ یونیورسٹی کو 3واں مقام جو ملا ہے اس کی طرف اشارہ کیا۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر کو یقین دلایاکہ وہ تعلیمی اور انتظامی دونوں معاملات میں ادارے کے مفادات کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

سبکدوش ہونے والی وائس چانسلرنے ادارے کی کامیابیوں کے لئے جے ایم ائی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بہتری کے لئے انتھک محنت کرنے پر طلبہ‘ اساتذہ اور انتظامی عملے کا شکریہ ادا کیا۔