حیدرآباد۔ شہریت ترمیمی قانو ن کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے نہتے طلبہ پر پولیس جس ظلم و تشدد اوربربریت کا مظاہرہ کیا اس کی دنیا بھر سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔ بیرونی ممالک یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ کی آہ و فغاں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ملک ہر گوشہ سے اس بربریت کی مذمت کی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے دیر سے ہی صحیح لیکن مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
ان مذمتی بیان جاری کرنے والوں میں سدھارتھ ملہوترہ، راجکمارراؤ،دیا مرزا،بھومی او ررتیش دیشمکھ شامل ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی بڑے بالی ووڈ خان اسٹارس ہیں جنہوں تاحال کوئی مذمتی بیان کسی بھی مقام پر جاری نہیں کیا۔ ان میں بالی ووڈ سوپر اسٹار کہلائے جانے والے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، سیف علی خان کے علاوہ دیگر کئی اسٹارس پتہ نہیں کس خوف میں مبتلا ہیں مذمتی بیان جاری کرنے سے خوف زدہ ہیں۔