جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی کورسز میں یکم اپریل سے داخلے

   

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیمی سیشن 2021-22 کیلئے پی ایچ ڈی پروگراموں کیلئے داخلہ کا عمل یکم اپریل کو شروع ہوگا۔ یونیورسٹی نے اس کا اعلان کیا ہے۔ پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کیلئے امیدوار کو ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ www.jmi.ac.in کے ذریعہ آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ سنٹرل یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کیلئے یکم سے 30 اپریل کے درمیان درخواست دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے کہاکہ تعلیمی سیشن 2021-22 کیلئے پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کیلئے فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ داخلوں کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔