جامعہ ملیہ تشدد ، 10 محروسین میں کوئی طالب علم نہیں

   

نئی دہلی، 17 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آس پاس کے علاقوں میں ہونے والی آتشزنی اور پتھراؤ سمیت تشددکے واقعات کے سلسلہ میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتارشدگان میں کوئی بھی جامعہ ملیہ یونیورسٹی سے منسلک یا طالب علم نہیں ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کی رات میں گرفتار تمام لوگ مجرمانہ پس منظر کے حامل ہیں۔ادھر، مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جامعہ میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس نے گولی نہیں چلائی تھی۔قابل ذکر ہے کہ جامعہ کے پاس سي اے اے کے خلاف تحریک کے دوران اتوار کو مظاہرین پر تشدد ہو گئے تھے ،مظاہرین پر کچھ بسوں میں آگ لگانے کے الزام بھی لگائے گئے ہیں۔