جامعہ ملیہ طلبہ پر پولیس کارروائی کی مذمت:ایوشمان

   

٭ بالی ووڈ کے اداکار ایوشمان کھرانہ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر پولیس کارروائی کی مذمت کی ۔ انہوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں احتجاج کرنے اور اظہارخیال کی آزادی کا بنیادی حق حاصل ہے ۔انہوں نے عوام سے کہا کہ یہ گاندھی کی سرزمین ہے ۔ اہنسا کو اپنے اظہار کا ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جہوریت پر ایقان رکھنا چاہیئے ۔