جامعہ میں تشدد کی حقیقت پولیس نے مسجد میں گھس کر امام کو مارا سابق فوجی کا بیان

   

نئی دہلی ، 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کیمپس میں بطور گارڈ خدمت انجام دینے والے سابق فوجی محمد ارشاد خان نے کہا ہے کہ اتوار کی شب دہلی پولیس کیمپس کی مسجد میں گھس گئی اور اس نے امام کو مار پیٹ کی، بلکہ خود ان کو بھی نہیں بخشا۔ جامعہ کی قابل گرفت پولیس کارروائی کے تعلق سے ہر چند گھنٹے میں نئے نئے انکشاف ہورہے ہیں کہ عوام کی حفاظت کرنے والوں نے اُس روز طلباء و طالبات کے خلاف کس طرح ظالمانہ عمل اختیار کیا۔ بعض رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پولیس جتھے میں کئی شرپسند موجود تھے جنھوں نے صورتحال کو بے قابو کرنے میں کسر نہ چھوڑی۔