امیر جامعہ نظامیہ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری کا بیان
حیدرآباد۔4مئی(سیاست نیوز) مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ نے عامۃ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ہند کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کو عطیات‘ زکواۃ‘ صدقات کے ذریعہ مالی اعانت کریں تاکہ جامعہ نظامیہ کے اخراجات کی پابجائی ہوسکے۔ امیر جامعہ نے جامعہ نظامیہ کی مالی اعانت کے سلسلہ میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ اس عظیم جامعہ کے ذریعہ امت مسلمہ کی دینی تعلیم و تربیت کے علاوہ انہیں عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے مخیر اور متمول افراد سے اپیل کی کہ وہ شہر حیدرآباد میں موجود ملت کے اس اثاثہ کے استحکام میں کشادہ دلی سے تعاون کرتے ہوئے ملت اسلامیہ میں بنیادی عقائد اور دینی علوم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی نے کہا کہ ان مشکل حالات میں اس قدیم و عظیم درسگاہ کا تعاون ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ جامعہ نظامیہ کے ذمہ دار علماء سادگی اور قناعت کے ساتھ بلا خوف و خطر فتنوں کے اس دور میں ملت اسلامیہ کی رہبری کا فریضہ انجام دیتے ہیں ۔ جامعہ نظامیہ کی جانب سے لڑکوں کے علاوہ لڑکیوں کی دینی تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کیلئے کلیۃ البنات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں دختران ملت اسلامیہ کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ امیر جامعہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ لاک ڈاؤن کے سبب شہر میں وصولی چندہ و زکواۃ کے مراکز میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا اور صبح 7 بجے تاشام6 بجے دوران جامعہ نظامیہ شبلی گنج پر رقومات جمع کروائی جاسکتی ہیں اور اگر کوئی فون نمبرات 24576772‘ 244116847‘یا24503267 پر اگر مطلع کیا جاتا ہے تو کارکن کو روانہ کرتے ہوئے چندہ وصول کرلیا جائے گا۔علاوہ ازیں جامعہ نظامیہ کے نام چیکس اور ڈرافٹ بھی روانہ کئے جاسکتے ہیں۔ جامعہ کے بینک اکاؤنٹ نمبر10194046903اسٹیٹ بینک آف انڈیا چندو لعل بارہ دری شاخ پر راست بھی امداد جمع کروائی جاسکتی ہے علاوہ ازیں آن لائن رقمی منتقلی کیلئے IFSC Code: SBIN0003256کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں جامعہ نظامیہ کمرشیل کامپلکس واقع عابڈس پر عطیات جمع کروانے کے لئے 9441367057پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مولوی قاضی سید جیلانی قادری مدینہ میڈیکل شاپ مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم سے فون نمبر 9494080290 پر رابطہ قائم کرتے ہوئے عطیات جمع کرواسکتے ہیں۔مولوی قاضی سید اعجاز اللہ قادری ٹولی چوکی میں بھی عطیات جمع کروائے جاسکتے ہیں ان سے رابطہ کے لئے فون نمبرات 9989792634’9963913786 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ سکندرآباد میں عطیات جمع کروانے کے لئے خانقاہ روضۃ الاصفیاء مولانا سید شاہ نور الاصفیاء صوفی سے فون نمبر 9849854364پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔