حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : امتحانات سالانہ جامعہ نظامیہ ،بابتہ فبروری 2024 ’’تقریری وتحریری‘‘ مولوی تاکامل ودبلوم فی اللغۃ العربیہ ، 5 تا 27 ؍فبروری ، 9 ساعت صبح تا 4-30 ساعت شام جامعہ ہذا میں منعقد ہوں گے۔ امتحانات اہل خدمات شرعیہ (نائب قضاء ت‘ خطابت‘ امامت‘ مؤذنی‘ ملا) 3؍فبروری روزشنبہ کو اور امتحانات قرات عشرہ ، سبعہ وسیدنا امام عاصم کوفی 4؍فبروری روز یکشنبہ کو منعقدہوں گے ۔ تکمیل حفظ قرآن مجید کا امتحان 28؍فبروری مقرر ہے ۔امتحان تکمیل حفظ قرآن مجید: ’’ملحقہ مدارس جامعہ نظامیہ ‘‘شہر کے ملحقہ مدارس میں جو طلبہ تکمیل حفظ قرآن مجید کئے ہیں انکا امتحان جامعہ ہذاہی میں ہوگا ۔ مذکورہ امتحان میں شرکت کے امیدواروں کو دیرینہ فیس کے ساتھ فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 22؍جنوری مقرر ہے ۔خانگی امیدوار امتحان مولوی میں عربی انٹرنس یا اس کے مماثل امتحان کامیاب یاکسی مسلمہ تعلیمی ادارہ کے صداقت نامہ قابلیت یا کسی مستندعالم کی تصدیق قابلیت پر ’’امتحان عالم میں مولوی یا اس کے مماثل ‘‘عربی پری ڈگری کورس امتحان کامیاب ’’امتحان فاضل میں عالم یا اس کے مماثل عربی( بی اے ایل یا بی اے ) جن کی زبان اختیاری عربی ہویا اسلامک اسٹیڈیزمضمون رہا ہو‘‘ امتحان مولوی کامل میں صرف فاضلین جامعہ ہذا ہی شریک ہوسکتے ہیں۔امیدوار کی فوٹو کا شرعی لباس میں ہونا اور تاریخ پیدائش کا ثبوت لازمی ہے ۔مولوی تا کامل کے امیدواروںکے لئے پچھلے اسنادات وکشف الدرجات لازم ہے ۔بعد تکمیل درخواست شرکت امتحان کی مقرر ہ فیس کے ساتھ آن لائن جمع کرانا ہوگا۔نامکمل درخواستیں مسترد کردی جائیں گی ۔اضلاع وبیرون ریاست کے امیدواروں کو امتحانات کی حدتک قیام وطعام کی سہولت مورخہ 4؍فبروری تا ختم امتحانات دی جائے گی۔