جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم ائی) بہت جلد انسٹاگرام اور لینکڈیلن پر اپنی شروعات کرے گی‘
جس کے ساتھ ہی وہ پہلے شہر کی پہلی مرکزی یونیورسٹی بن گئی جو سوشیل میڈیا پر موجود ہے۔ جے ایم ائی کے میڈیا کوارڈینٹر احمد عظیم نے کہاکہ اس کا مقصد سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرم زائد نوجوانوں تک رسائی ہے۔
مذکورہ یونیورسٹی کا پہلے سے ہی ایک تصدیق شدہ فیس بک پیج ہے جس کے 36,718فالورس ہیں۔ ٹوئٹر ہینڈل کی شرو عات بھی کی جارہی ہے۔
انسٹاگرام اور لینکڈیلن صفحات کا رسمی افتتاح وائس چانسلر جے ایم ائی پروفیسر نجمہ اختر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
مسٹر عظیم نے کہاکہ طلبہ کے ریسرچ دستاویزات کو لینکڈیلن پر پوسٹ کے ذریعہ انڈسٹری کو ان کی طرف راغب کروانے کاکام کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ انسٹاگرام پر یونیورسٹی کے اندر ہونے والے تقاریب کی تصویریں پوسٹ کی جائیں گے جس سے طلبہ میں حوصلہ پیدا ہوگا