نئی دہلی ۔ 17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اتوار کی شب پیش آئے افسوسناک واقعہ کے بعد یونیورسٹی کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں صورتحال ابھی بھی کشیدہ ہے ۔جس کے نتیجہ میں جامعہ کے آس پاس کے علاقوں میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ آج منگل کے روز بھی دکانیں یا تو بند رہی یا مارکٹ گاہکوں سے خالی رہے ۔ باٹلا ہاؤز، نیو گیٹ، ابوفضل ، ذاکر نگر اور غفار منزل جیسے علاقوں میں صورتحال کشیدہ رہی اور لوگوں میں کافی بے چینی محسوس کی گئی ۔ایک دکاندار نے بتایا کہ تقریباً دو دنوں سے دکانیں بند ہے اور کرفیو جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔