جامعہ کے زخمی طالب علم کو مالی امداد و ملازمت کی فراہمی

   

نئی دہلی 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے جامعہ ملیہ کے ایک طالب علم کو پانچ لاکھ روپئے امداد اور دہلی وقف بورڈ میں ملازمت کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جس کی ایک آنکھ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران متاثر ہوگئی ہے۔ حلقہ اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے جو دہلی وقف بورڈ کے صدرنشین بھی ہیں، کہاکہ وہ جامعہ کے آئی آئی ایم طالب علم منہاج الدین سے ملاقات کریں گے اور مالی امداد کے علاوہ تقرر سے متعلق دستاویزات حوالے کریں گے۔ منہاج الدین اتوار کو جامعہ ملیہ میں مخالف شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور ان کی آنکھ متاثر ہوگئی ہے۔