٭ نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے دہلی کی جامع ملیہ اسلامیہ میں طلبہ پر پولیس کی کارروائی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح آواز کو دبانے سے جمہوریت سکڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنی آواز اٹھانے اور اظہارخیال کے علاوہ پرامن طریقہ سے اپنی تشویش کے اظہار کی گیارنٹی کی جانی چاہئے۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جو تشدد میں تبدیل ہوگیا تھا۔ اس موقع پر پولیس نے کیمپس میں داخل ہوکر طلبہ پر لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے کئی طلباء زخمی ہوگئے جن میں طالبات بھی شامل ہیں۔