جامعۃ المؤمنات کے امتحانات قرأت امام عاصم کوفیؒ و دیگر کا انعقاد

   

مفتی سید صادق محی الدین و دیگر علماء کا مراکز امتحان پر معائنہ
حیدرآباد 11 فروری (راست) جامعۃا لمؤمنات کے سالانہ امتحانات قرأت اما م عاصم کوفیؒ، فقہی دینی مسائل ، سیرت تفسیر وحدیث، سینئر ڈپلوما ان عربک ،جونیرڈ پلوما ن عربک ،ملا،مؤذن، امامت، خطابت، قضائت میں دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں منعقد ہوئے۔ مفتی سید صادق محی الدین فہیم ،حافظ محمد صابر پاشاہ قادری،مولانا صلاح الدین قادری ، جناب اسماعیل ایڈوکیٹ،مفتی عبد الرحیم، مولانامفتی شیخ عابد علی ،مفتی عبد الواسع احمد صوفی،قاضی شمس الدین فاروقی،مفتی سید مظہر، مفتی ریاض اشرفی ، مولانا طفیل احمد ،مفتی محمدعمران نے دیگر مراکز کا معائینہ کیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے مفتی سیدصادق محی الدین فہیم نے کہا کہ قرآ ن مجید اللہ سبحان وتعالیٰ کا وہ عظیم کلام ہے جو حضور ﷺ پر نازل ہوا،سارے معجزات میںقرآن مجید عظیم معجزہ ہے ، اللہ کا کلام سارے کلاموں پر افضل ہے، اس لئے اس کلام کو تجوید کے ساتھ پڑھنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے۔مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعۃ المؤمنات نے تمام ممتحنین ونگران کار امتحانات کا شکریہ ادا کیا۔امتحانات حافظہ رضوانہ زرین کی راست نگرانی میں منعقد ہوئے۔