پسماندگی کے خاتمہ کا بہترین موقع ، شعور بیداری ضروری
ظہیرآباد6 / نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق نائب صدرنشین بلدیہ سینئر کانگریس قائد جناب محمد خواجہ میاں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ذات پات پرمبنی سروے اور مردم شماری کے آغاز پر ظہیرآباد کی عوام بالحضوص مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس سروے سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے ناموں کو بی سی ای زمرہ میں شامل کریں کانگریس قائد راہول گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں مردم شماری کی بنیاد پر پسماندہ طبقات کو حکومت کی اسکیمات میں حصہ داری دی جائے گی۔ عوام میں شعور بیداری کا کام انجام دیں تاکہ کوئی بھی مسلم خاندان مردم شماری سے محروم نہ رہے۔ حکومت سروے اور مردم شماری کی بنیاد پر تمام طبقات کو فلاحی اسکیمات اور بجٹ میں حصہ داری کا فیصلہ کرے گی۔ کانگریس قائد راہول گاندھی ریونت ریڈی چیف منسٹر تلنگانہ نے وعدہ کیا ہے کہ کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں مردم شماری کی بنیاد پر پسماندہ طبقات کو حکومت کی اسکیمات میں حصہ داری دی جائے گی ۔مسلمانوں سے اپیل کی تاکہ تعلیم اور ملازمت میں نوجوانوں کو موثر نمائندگی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کی مجموعی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے مردم شماری ایک بہترین موقع ہے جس سے ہر مسلمان کو استفادہ کرنا چاہئے۔
حلقہ اسمبلی دیگلور میں ووٹنگ کا تناسب بڑھانے کیلئے تاجرین بھی پیچھے نہیں
دیگلور /6 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور کے تاجرین نے اپنے دکان کے گاہکوں کو دیے جانے والی رسائد پر ایک مہر بنا لگائی جارہی ہے کہ” ہاں ہم 20 نومبر 2024 کو حلقہ لوک سبھا ناندیڑ کے ضمنی انتخاب کے لیے اور حلقہ اسمبلی دیگلور کے لیے ہونے والے عمومی انتخابات میں ضرور ووٹنگ کریںگے” دکانداروں کی جانب سے “میں بھی ووٹنگ کرنے والا ہوں اور آپ بھی ووٹنگ کیجئے” اس طرح کے مہر لگا کر رسائد جاری کر رہے ہیں جس سے گاہکوں/رائے دہندگان میں ایک قسم کی دلچسپی پیدا کی جا رہی ہے۔