جامع سروے کے آن لائن کا کلکٹر نے معائنہ کیا

   

محبوب نگر ۔ 26 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خاندانی سروے کے دوران جمع کی گئی تفصیلات کو بڑی احتیاط کے ساتھ آن لائن کی جائیں۔ یہ ہدایت ضلع کلکٹر وجیندرا بوئی نے دی۔ وہ جڑچرلہ میں ڈاکٹر بی آر آر ڈگری کالج، شلوکا اسکول میں سروے کی تفصیلات کو آن لائن کرنے کے کام کا معائنہ کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن اندراج کے لئے جو قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں اس کا لحاظ ضروری ہے اور یہ کام مقررہ وقت کے اندر تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرلیا جائے۔ اس دوران اگر کوئی فنی رکاوٹ یا خرابی آئے تو متعلقہ عہدیداروں کو مطلع کریں۔