جامع مسجد چوک میں مرکزی جلسہ یوم شہدائے کربلا ؓ

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : امارت ملت اسلامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ یوم شہدائے کربلاؓ 10 محرم 20 اگست بروز جمعہ 9 بجے صبح جامع مسجد چوک بصدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد عبدالقیوم شاکر کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ محمد طیب پاشاہ قادری ، حافظ احمد محی الدین حسامی ، قاری محمد مصطفی صدیقی منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی ناظم جامعہ ازہر العلوم ، مولانا سید غوث محی الدین حسامی خطیب جامع مسجد مصری گنج ، مولانا عبدالقادر قاسمی صدر مدرس مدرسہ دینیہ اقبال العلوم ، جناب خلیل الرحمن معتمد مدرسہ اقبال العلوم کی تقاریر کے بعد حضرت امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مدرسہ دینیہ اقبال العلوم سوسائٹی کے طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔