حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کانگریس کے سینئیر قائد کے جانا ریڈی نے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تاہم لوک سبھا کے انتخابات میں ضرور مقابلہ کریں گے ۔ دہلی میں کانگریس کے قومی صدر ملکاارجن کھرگے سے ملاقات کی ۔ ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔ ان کے خاندان سے ان کا فرزند مقابلہ کرے گا ۔ وہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ ملکاارجن کھرگے نے تلنگانہ کانگریس کے قائدین کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ جاناریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کیلئے ماحول سازگار ہے ۔ پارٹی کے تمام قائدین اتحاد کا مظاہرہ کریں گے ۔ تلنگانہ میں کانگریس کو کامیاب بناتے ہوئے سونیا گاندھی کو تحفہ پیش کریں گے ۔ ن