جانہوی نے ٹالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

   

ممبئی ۔ اپنی شناخت بنانے اور بالی ووڈ میں بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے بعد جانہوی کپور تلگو اسٹار وجے دیورکونڈا کے ساتھ ٹالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جانہوی نے وجے کے مدمقابل ایک فلم سائن کی ہے اور اس کا نام ہے جن گنا مانا ہے ۔ کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پوری جگن ناتھ پوری کنیکٹس کے ساتھ مل کر کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے ذریعہ تیارکردہ فلم جن گنا من بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آخر کار ان کی کاسٹ جانہوی اور وجے ہے۔ رپورٹس کے مطابق وجے دیورکونڈا اور جانہوی کپورکی فلم جنا گنا من کی شوٹنگ فروری کے آخر تک شروع ہو جائے گی اور پوری شوٹنگ اگست کے مہینے تک مکمل ہو جائے گی جو کہ لیگر کی ریلیز کے دوران ہے جس میں وجے اور اننیا پانڈے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ پوری جگناتھ کے زیر انتظام یہ فلم بننے والی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ فروری میں امریکہ میں شروع کی جائے گی اور فلمساز نے پری پروڈکشن بھی شروع کر دی ہے اور ابھی فلم لیگر کو سمیٹنے کے لیے تیاری زور شور پر ہیں ۔ فلم ساز کے قریبی ذرائع نے مبینہ طور پر ایک پورٹل کو بتایا کہ فلم جن گنا منا موجودہ قتل، عصمت ریزی اور جرائم پر مبنی ہے اور اس میں سماجی ، سیاسی موضوعات سمیت اسکے ارد گرد کے غیر منصفانہ واقعات کو اجاگر کیا جائے گا۔ وجے اور جانہوی واقعی ایک تازہ جوڑی ہے اور پرستار انہیں پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کا انتظار کر سکتے۔ جانوی نے کرن جوہر دھرما پروڈکشن کی فلم دھڑک سے اپنا آغازکیا اور بعد میں اس نے ایک اور فلم گنجن سکسینہ کی جسے دوبارہ کرن جوہر نے پروڈیوس کیا اور اب یہ ان کی تیسری فلم ان کی پروڈکشن سے تیار کی گئی ہے۔ درحقیقت کرن جانوی کے لیے خوش قسمتی کا عنصر ہے کیونکہ ان کی دونوں فلمیں سوپر ہٹ تھیں۔ کیا جانہوی تیسری بار بھی خوش قسمت ہوں گی یہ اب مداحوں میں بحث کا موضوع ہے۔دوسری جانب وجے دیورکونڈا کی سوپر ہٹ فلم ارجن ریڈی کو بالی ووڈ میں شاہد کپور نے کیبر سنگھ کے نام سے کیا تھا جو بالی ووڈ کی ایک کامیاب فلم ہے ۔