جان جوکھم میں ڈالنے والا سفر، آخر ذمہ دار کون ؟

   

نارائن پیٹ میں بس سروس کی کمی اور آر ٹی سی کی بے قاعدگی کے سبب طلبہ کی زندگی کو خطرہ

نارائن پیٹ۔/17 جولائی، ( سیاست نیوز) نارائن پیٹ آر ٹی سی بس ڈپو کی جانب سے اطراف و اکناف مواضعات کو بس سرویس کی عدم سہولت اور بے قاعدگیوں کے سبب ، سینکڑوں طلباء کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکول کے اوقات کے مطابق بسوں کی آمد و رفت میں عدم توازن کے باعث طلباء کو وقت پر اسکول پہنچنے اور پھر گھروں کو پہنچنے میں کافی تاخیر ہورہی ہے۔ بسوں کے صحیح انتظام نہ ہونے سے اکثر طلبا کو آٹو یا جیپ کے ذریعہ سفر طئے کرنا پڑتا ہے جو جان جوکھم میں ڈالنے والا کام ہے۔ بسیں تاخیر سے چلائی جانے کے باعث طلباء کو بسوں کی فٹ بورڈنگ اور چھتوں پر بیٹھ کر اور سیڑھیوں سے لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ اس سلسلہ میں طلباء تنظیموںنے بارہا ارباب مجاز آر ٹی سی سے نمائندگی کی اور راستہ روکو احتجاج کیا گیا جو بے سود ثابت ہوا۔