ہانگ کانگ : ہانک کانگ کے سابق سکیورٹی منسٹر اور بیجنگ نواز جان لی کو ہانگ کا نیا چیف ایگزیکٹیو منتخب کر لیا گیا ہے۔ قریب 1500 ارکان پر مشتمل چین نواز الیکشن کمیٹی نے جان لی کو کیری لام کی جگہ لینے کے لیے ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا ہے۔ لی اس عہدے کے لیے تنہا امیدوار تھے اور انہیں 1424 ارکان میں سے 1416 ارکان نے ووٹ دیے۔ 64 سالہ جان لی کو سیاسی نظریات کے حوالے سے سخت گیر اور چین کی مرکزی حکومت کا انتہائی وفادار تصور کیا جاتا ہے۔