جاپانی شہنشاہ عنقریب سبکدوش

   

ٹوکیو۔ 27 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپانی شہنشاہ اکیہیٹو آئندہ منگل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ یکم مئی کو ان کے بیٹے ناروہیٹو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ جاپان میں اس موقع کے مناسبت سے دس روزہ عام تعطیل کا سلسلہ آج ہفتے سے شروع ہو گیا ہے۔ ’گولڈن ویک‘ کہلانے والے اس ہفتے میں کئی عام تعطیلات بھی شامل ہیں، جن میں تین دنوں کا اضافہ کر کے دس دن کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ منگل کو ٹوکیو میں شاہی محل میں باقاعدہ تقریب میں شہنشاہ اکیہیٹو اپنے منصب سے سبکدوش ہوں گے۔