جاپانی وزیراعظم کی ناٹو سمٹ میں شرکت

   

ٹوکیو۔ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ ممکنہ طور پر ناٹو کی آئندہ سمٹ میں شریک ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے مغربی ممالک کو ٹوکیو کی بھرپور حمایت کا یقین دلانا چاہتے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کی یہ سمٹ جون میں منعقد ہو گی، جس کا بنیادی ایجنڈہ یوکرین میں روسی جارحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جانا ہو گا۔ میڈرڈ میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے امریکی اتحادی ممالک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔