جاپان میں ریٹائرمنٹ کی عمر 70 برس کرنے کا فیصلہ

   

ٹوکیو ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی کابینہ نے ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر ستر برس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کی وجہ جاپان میں ملازمت کے مواقع موجود ہونے کے باوجود لیبر کی قلت ہے۔ کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق نئے قانون میں اداروں کو مختلف آپشن دینے کی تجویز شامل ہے، جن میں ریٹائر منٹ کی عمر بڑھانا یا حتمی عمر کا خاتمہ یا ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی کام کرتے رہنے کی اجازت شامل ہے۔