ٹوکیو۔/21ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے جنوب مغربی حصہ میں طوفان ’تپا ‘ کی وجہ سے کم سے کم 204 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 33000 گھروں کی بجلی سربراہی منقطع کردی گئی۔ واضح رہے کہ طوفان تپا کے سبب جاپان کے اس علاقہ میں 78 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل رہی ہے۔ طوفان فی الحال اوکی ناوا کے جنوبی علاقہ میں ہے اور اس کے مغربی کنارے اور جزیرہ نما کوریا کے ساحل سے ٹکرانے کے اندیشے ظاہر کئے گئے ہیں۔ طوفان کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
