جاپان میں کورونا پابندیاں ختم

   

ٹوکیو: جاپان نے ملک کے 47 میں سے 18 صوبوں میں کورونا وائرس کے باعث نیم ایمرجنسی کے حالات کو ختم کر دیا۔ان ریاستوں میں ٹوکیو اور اوساکا بھی شامل ہیں۔یہ فیصلہ روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا میں 2روز کے دوران 3لاکھ 53ہزار 980نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق حالیہ کیسوں کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9کروڑ 93لاکھ 6لاکھ 540 ہو گئی ہے۔کوریا ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے ) کے مطابق اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور صورت حال بگڑنے کا خدشہ ہے۔