جاپان میں کوویڈ ویکسین سے موت کی تصدیق

   

ٹوکیو: جاپان کی صحت، محنت اور بہبود کی وزارت نے تصدیق کی ہیکہ ویکسینیشن کے بعد ہونے والی کل 1,791 اموات میں سے ایک شخص کی موت کوویڈ ۔19ویکسینیشن کی وجہ سے ہوئی ہے ۔جمعہ کو شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک 42 سالہ خاتون کو 5 نومبر 2022 کو ویکسین کی خوراک دی گئی اور ویکسینیشن کے ایک گھنٹہ 40 منٹ بعد اس کی موت ہوگئی۔ خاتون موٹاپے ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار تھی، لیکن ٹسٹوں میں ان اشاریوں میں کوئی انحراف ظاہر نہیں ہوا جو ممکنہ طور پر اس کی موت کا باعث بن سکتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت کی ایک ماہر کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ویکسینیشن اور موت کے درمیان تعلق کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ماہرین نے بتایا کہ اسی دوران ویکسینیشن سنٹر کے طبی عملے نے بھی سنگین غلطیاں کیں۔ شدید الرجی کی علامات کے باوجود خاتون کو ایڈرینالین کا انجکشن نہیں دیا گیا۔جاپان میں کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک انفیکشن کے 33.2 ملین سے زیادہ کیسزہوئے، 2.17 ملین لوگ صحت یاب ہوگئے اور 72,989 اموات کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا ویکسین کی جملہ 28.97 کروڑ خوراکیں دی گئی ہیں۔