مجموعی طور پر 287اموات کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد 36,032تک پہنچ گئی ہے۔
ٹوکیو۔ نئے اضافہ کے بعد جاپان میں پچھلے ماہ 6ملین سے زائد کویڈ 19کے نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ نو سے 11دنوں میں 200سے زائد یومیہ اموات‘ کے ساتھ وباء کی ساتویں لہر نے طبی نظام کو مزیدمفلوج بنا دیاہے۔
زنہو نیوز ایجنسی کی خبروں کے مطابق مذکورہ ملک میں جمعرات کے روز یومیہ سب سے زیادہ نئے255,534معاملات درج ہوئے ہیں جو 2020کی ابتداء میں وباء کے پھیلنے کے بعد سے ایک دن میں 250,000سے زائد دوسری مرتبہ درج ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر 287اموات کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد 36,032تک پہنچ گئی ہے۔عالمی صحت تنظیم(ڈبلیوایچ او) کی تازہ ہفتہ واری تفصیلات کے حوالے سے مقامی میڈیاکیوڈو نیوز نے خبر دی ہے کہ جاپان اگست8-14کے درمیان مذکورہ ہفتہ میں 1,395,301معاملات درج کئے گئے ہیں مسلسل چوتھے ہفتہ تک دنیابھر میں درج کئے گئے سب سے زیادہ نئے معامالت ہیں‘ اس کے بعد ساوتھ کوریا اور پھر امریکہ میں یہ اندراج ہوا ہے۔
کئی مقامی شہری جس کو معمولی علامتیں ہیں وہ گھر میں قرنطین میں ہیں وہیں جس کے علامتیں تشویشناک ہیں وہ اسپتال میں داخل ہونے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔جاپان کی وزرات صحت کے مطابق اگست10سے لے کر اب تک ملک بھر میں 1.54ملین متاثرہ لوگ گھریلو قرنطین میں ہی‘ جو وباء کے پھیلنے کے بعد سے اب تک کاسب سے بڑی تعداد ہے۔
ملک کے سرکاری عوامی خبر رساں نے کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بیڈپر قبضہ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے‘ پیر کے روز سے اب تک ایک سرکاری اعداد وشمار کا حوالے سے انہوں نے کہاکہ کویڈ بیڈ کے استعمال کی شرح میں کانگا وا میں 91فیصد‘ اوکینوا میں 80‘ ایچی اور شیگا میں بھی 80فیصد اور فوکوا‘ ناگاساکی اور شیزوکا میں 70فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔
مذکورہ میٹر وپولٹین حکومت نے اعلان کیاہے کہ کویڈ 1بیڈ پر قبضہ کی شرح 60فیصد سے کم حساس کی ہے۔ تاہم کئی مقامی میڈیکل ورکرس قریبی تعلقات کی وجہہ سے متاثرہوئے ہیں جس کی وجہہ سے میڈیکل اسٹاف کی قلت ہورہی ہے۔
ساتویں لہر کی شدت اور نئے معاملات میں اضافہ کے باوجود جاپانی حکومت نے سخت احتیاطی اقدامات پرعمل پیرا نہیں ہے۔
حال ہی میں اوبون تعطیلات میں بڑے پیمانے پر سیاحوں‘ اور قومی شاہروں پر ہجوم دیکھا ہے‘ شینکینسن بلٹ ٹرینیں بھری ہوئی ہے اور گھریلو ہوائی جہاز یں کویڈ سے قبل کی شرح میں 80فیصد تک بحال ہوگئی ہیں۔