جاپان میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں 2019ء میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ گذشتہ 16 برسوں سے گھریلو تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ سال گھریلو تشدد کے 9,161 واقعات کی تحقیقات کی گئی جس میں گذشتہ سال کے مقابل 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گھریلو تشدد کے جن واقعات کی تحقیقات کی گئی ان میں 90 فیصد میں مختلف قسم کا حملہ کرنا شامل ہے۔ تین قتل کے واقعات اور 110 اقدام قتل کے واقعات تھے۔ گھریلو تشدد کے 80 فیصد واقعات کی پولیس میں شکایت خواتین نے کروائی ہے۔ 2014ء کے اعدادوشمار سے تقابل پر یہ انکشاف ہوا کہ مرد شکایت کنندگان کی تعداد میں بھی تین گنا اضافہ ہوا۔