مقامی جاپانی میڈیا کے بموجب جانی اور مالی نقصان یااملاک کی تباہی کی اب تک کوئی فوری خبریں نہیں ہیں۔
ہوکائیڈو۔جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے میں ہفتہ کی رات ریکٹر اسکیل پر 6.1شدت سے زلزلے کا ایک جھٹکا درج کیاگیاہے‘ متحدہ ہائے امریکہ جیو لیو جیکل سروے (یو ایس جی ایس) اورجاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔
کوشائیرو اور نیمورو شہروں میں زلزلہ 10:27شام (ائی ایس ٹی 6:57بجے شام) میں 43کیلو میٹرس(27میل) کے قریب کی گہرائی پر پیش آیا۔
یو ایس جی ایس نے سونامی کا کوئی انتباہ نہیں دیاہے۔ جاپانی میڈیا کے بموجب جانی اور مالی نقصان یااملاک کی تباہی کی اب تک کوئی فوری خبریں نہیں ہیں۔
جاپان میں زلزلے عام ہیں۔ سال2004میں مذکورہ دنیاکے ہولناک سونامی نے جاپان‘انڈونیشیاء‘ سری لنکا‘ ہندوستان‘ مالدیپ اورتھائی لینڈمیں پیش ائی تھی جس میں 227,898اموات اور 4,451.6ملین امریکی ڈالر کے نقصانا ت ہوئے ہیں۔
مسلسل زلزلوں کے تجربات کی وجہہ سے جاپان میں مضبوط زلزلوں سے بچاؤ کے لئے عمارتوں کے لئے سخت تعمیری قواعد مقرر کئے گئے ہیں۔
ملک میں ایک بڑے جھٹکے کی تیاری کے لئے معمول کی ہنگامی مشقیں بھی ہوتی ہیں