جاپان نے سوڈان چھوڑنے کے خواہشمند تمام شہریوں کو نکالا

   

ٹوکیو: جاپان نے تنازعہ زدہ سوڈان چھوڑنے کے خواہشمند اپنے تمام شہریوں کو بحفاظت نکال لیا ہے ۔جاپانی حکومت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔وزیر اعظم فومیو کشیدا کے مطابق، سیلف ڈیفنس فورس (ایس ڈی ایف) طیارے سے جاپانی شہریوں کے ساتھ ، 8 جاپانی شہریوں نے اپنی فیملی سمیت سوڈان کو چھوڑ دیا ہے ۔ سوڈان سے تقریباً 60جاپانی شہریوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دارالحکومت خرطوم اور دیگر مقامات پر پرتشدد جھڑپوں نے ایسے حالات پیدا کیے ہیں۔