جاپان کی ہایا بوسا 2 خلائی گاڑی کی اسٹیرائیڈ پر کامیاب لینڈنگ

,

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپانی خلائی ایجنسی جاکسا نے توثیق کی ہے کہ اس کی ہایا بوسا 2 خلائی گاڑی زمین سے تقریبا 300 ملین کیلومیٹر کے فاصلے پر اسٹیرائیڈ ریوگو پر دوسری مرتبہ کامیابی سے پہونچ چکی ہے ۔ 270 ملین ڈالرس مالیتی اس خلائی گاڑی نے ماہ اپریل میں اسٹیرائیڈ پر 2 کیلوگرام کا ایک بم گرایا تھا تاکہ وہاں معمولی سا شگاف پیدا کیا جاسکے ۔ ہایا بوسا 2 ایک بار پھر فائرنگ کی جائیگی تاکہ اس کی وجہ سے اسٹرائیڈ کی سطح پر پیدا ہونے والے نمونوں کو حاصل کیا جاسکے ۔