جاپان کے وزیر اعظم کا عوام سے اظہار تشکر

   

ٹوکیو ۔ جاپان کے وزیر اعظم نے کورونا بحران کے دوران ملک میں اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائڈ سوگا نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی کردیئے گئے تھے لیکن اس کے بعد سخت ترین پابندیوں کے درمیان یہ مقابلے منعقد کئے گئے۔ اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے لئے جاپان پر دباؤ تھا لیکن عوام نے حالات کو سمجھتے ہوئے بہتر تعاون کیا جس پر وہ اظہار تشکر کرتے ہیں۔ 17 دن طویل اولمپکس کے بیشتر مقابلے میدانوں میں شائقین کے بغیر ہی منعقد کئے گئے۔