جبری تبدیلیٔ مذہب کے ملزمین کی جائیداد ضبط

   

لکھنو۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ نے مبینہ جبری تبدیلی مذہب پر سختی کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یو پی اے ٹی ایس نے پیر کو مبینہ جبری تبدیلی مذہب کرانے والے ایک بڑے گروہ کے انکشاف کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دہلی سے چلنے والا یہ مبینہ گروہ لوگوں پیشہ، شادی اور نوکری کا لالچ دے کرتبدیلی مذہب کا کام کرتا ہے ۔ پیر کو لمبی پوچھ گچھ کے بعد یوپی اے ٹی ایس نے مفتی جہانگیر عالم اور مولانا عمر گوتم کو گرفتارکیا تھا۔گرفتار ملزمین پر ایک ہزار سے زیادہ افراد کو جبری تبدیلی مذہب کرانے کا الزام ہے ۔