جب بھی بری طرح ہارتے ہیں تو پریس کانفرنس کیلئے مجھے بھیجتےہیں: ٹیٹ

   


لاہور: انگلینڈ نے پاکستان کو چھٹے ٹی 20 انٹرنیشنل میں گزشتہ روز یہاں قذافی اسٹیڈیم میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 88 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور پاکستانی بولرز کو ناکوں چنے چبوائے۔ اس شکست کے بعد جب پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ پریس کانفرنس کیلئے آئے تو انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم بری طرح ہارتے ہیں تو یہ (ٹیم مینجمنٹ) مجھے بھیجتے ہیں۔ ٹیٹ کا پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے اور اس پر طرح طرح کی مزیدار میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔