جب دھونی روپڑے

   

چینائی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم چینائی سوپر کنگزکے کپتان ایم ایس دھونی کو دنیائے کرکٹ کیپٹن کْول‘ کے نام سے جانتی ہے۔کرکٹ میچ کے دوران صورتحال جیسی بھی ہو دھونی اپنے جذبات کا اظہار کم ہی کرتے نظر آتے ہیں اورمیدان پر بالکل خاموش، مطمئن اور پْرسکون دکھائی دیتے ہیں۔ انسٹاگرام پر اسٹار اسپورٹس نیہندوستان اور چینائی سوپر کنگز کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور اْن کے ساتھی کھلاڑی اور سابق جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کی کمنٹری باکس سے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایم ایس دھونی کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کرتے نظر آرہے ہیں۔ہربھجننے کہا کہ 2018 میں جب چینائی سوپرکنگز کی ٹیم دو سال کی پابندی لگنے کے بعد دوبارہ ٹورنمنٹ میں آئی تھی تو دھونی ٹیم ڈِنرکے دوران رو پڑے تھے۔